پاکستانتازہ ترینروزگار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی

لاہور (نمائندہ خصوصی)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچ سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر نئے کرایہ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافروں کو آسانی ہو۔

نئے کرایہ نامے نہ آویزاں کرنے والی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خلاف ورزی پر اب تک 10 گاڑیاں تھانوں میں بند کی جا چکی ہیں، 7 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 80 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کرایوں میں کمی کے باوجود کسی گاڑی میں پرانی قیمت وصول کی جائے تو وہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی فری ہیلپ لائن نمبر 1071 پر رابطہ کریں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button