پاکستانتازہ ترین

چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ: آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں کا امکان ہے، جو خیبرپختونخوا کی موجودہ سیلاب زدہ صورتحال سے ملتی جلتی ہو سکتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے تک کلاؤڈ برسٹ کے شدید خطرات موجود ہیں، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عوام کو بھی ہدایت کی کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں اب تک 328 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ چند ہفتے قبل گلگت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید بارشیں ہوئیں، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات پیش آئے اور کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی اس وارننگ کے بعد تمام متعلقہ ادارے ہنگامی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button