کھیل

عالمی گیمز 2025: چینگ ڈو میں 6 نئے عالمی ریکارڈز، اٹلی میڈلز ٹیبل پر سرفہرست

چینگ ڈو (اسپورٹس ڈیسک) — چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12ویں عالمی گیمز 2025 کے دوران کھیلوں کے میدان میں زبردست کارکردگی دیکھنے کو ملی، جہاں مختلف ایونٹس میں 6 نئے عالمی ریکارڈز قائم کر دیے گئے۔

عالمی ریکارڈز کی جھلک:

یوکرائن کی صوفیہ ہیریچکو نے ویمن سرفیس 400 میٹر میں 3:11.88 کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

چین کی ویمنز 4×50 میٹر سرفیس ریلے ٹیم نے 1:39.07 میں فاصلہ طے کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔
ہنگری کے سازابو گیورگئی نے مردوں کے بائی فِنز 50 میٹر میں 17.96 سیکنڈز کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنایا۔

🇩🇪 جرمنی نے مینز 4×50 میٹر سرفیس ریلے میں 59.35 سیکنڈز کا شاندار وقت دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

🇵🇱 پولینڈ کے کروپی ڈیلوسکی نے بائی فِنز 100 میٹر میں 40.45 سیکنڈز کے ساتھ تاریخ رقم کی۔

🇭🇺 ہنگری کے کس نانڈو نے مینز سرفیس 400 میٹر میں 2:52.68 وقت کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا۔

میڈلز کی دوڑ: اٹلی سرفہرست

17 اگست تک جاری رہنے والے عالمی گیمز میں اٹلی اب تک 50 میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے:

18 گولڈ

20 سلور

12 برانز

چین اور جرمنی نے 43 میڈلز کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، تاہم جرمنی گولڈ میڈلز کی تعداد میں برتری رکھتا ہے:

🇩🇪 جرمنی: 14 گولڈ، 14 سلور، 15 برانز

🇨🇳 چین: 7 گولڈ، 9 سلور، 27 برانز

چوتھی پوزیشن پر موجود یوکرائن کے میڈلز کی تعداد 35 ہے، جن میں:

11 گولڈ
9 سلور

15 برانز شامل ہیں۔

عالمی شمولیت

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button