انٹرٹینمنٹ

فضا علی نے وینا ملک کو کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا

سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان فضا علی نے مہمان وینا ملک کو ان کے کم عمر لڑکوں کے ساتھ بنائی گئی متنازعہ ویڈیوز پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی شوبز کی دو معروف اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل کم عمری میں فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ دونوں نے ڈرامہ اور میزبانی کے میدان میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں وینا ملک اپنے بولڈ گانوں اور کم عمر لڑکوں کے ساتھ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

پروگرام کے دوران فضا علی نے وینا ملک سے مخاطب ہو کر کہا،
"میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھنا میرے لیے مشکل ہے۔ تم ایک برانڈ ہو، جو بھی تمہارے ساتھ ہوتا ہے وہ خود ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام مت کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے پیسہ کما سکتی ہو، تمہیں یہ ریلز بنانے کی ضرورت نہیں۔”

فضا علی نے مزید کہا،
"کسی کے ساتھ بھی ویڈیو نہ بناؤ، یہ محبت نہیں ہے۔ تمہاری عزت اور شہرت تمہاری اصل طاقت ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔”

اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہیں جن سے انہیں محبت ہے، مگر "خاص تعلقات” کا اعتراف کرنے سے گریز کیا۔

وینا ملک گزشتہ برسوں میں مختلف اسکینڈلز اور بے باک بیانات کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں وہ متھیرا کے ساتھ ذو معنی گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں، جس پر شدید تنقید ہوئی تھی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button