پاکستانتازہ ترین

مون سون کا ساتواں سپیل داخل، ملک کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے انٹری دے دی ہے، جس کے باعث فضا میں خنکی بڑھ گئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سے ہی مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے موسم کو خوشگوار اور سہانا بنا دیا۔

شہرِ لاہور میں کہاں کہاں بارش؟
ہلکی سے درمیانی بارش لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، اچھرہ، کلمہ چوک، لبرٹی، بھاٹی گیٹ اور بادامی باغ سمیت متعدد علاقوں میں ہوئی، جس سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ ساتواں سپیل کل (15 اگست) تک جاری رہ سکتا ہے۔

درجہ حرارت اور موسم کی صورتحال
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسم خوشگوار مگر مرطوب ہے۔

ضلعی انتظامیہ، واسا اور LWMC متحرک
بارش کے دوران نکاسی آب کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، واسا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button