وسیم اکرم اور شنیرا کی شادی کو 12 سال مکمل، محبت سے بھرپور پیغام نے دل جیت لیے
کراچی (شوبز ڈیسک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی ازدواجی زندگی کے 12 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، جب کہ شنیرا نے سوشل میڈیا پر محبت سے لبریز پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
شنیرا اکرم نے اپنی اور وسیم کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر اور ایک یادگار تصویری مونٹاج شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"دل کی سننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا خوابوں کے پیچھے چلنا، اور جب قسمت مہربان ہو تو یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ مل کر زندگی کو ایک پریوں کی کہانی بنا دیتی ہیں۔”
شنیرا نے مزید کہا کہ:
"یہ ہماری محبت کی کہانی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، آپ مجھے ہمیشہ خوش رکھتے ہیں، چاہے میں آپ کے ساتھ ہوں یا میلوں دور، آپ میرے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔”
مداحوں کا شکریہ
شنیرا نے اپنے اس خوبصورت سفر میں ہم قدم رہنے پر چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس خاص لمحے کو سب کے ساتھ بانٹنے پر خوشی ظاہر کی۔
وسیم اکرم کی ازدواجی زندگی
یاد رہے کہ وسیم اکرم کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی اہلیہ ہما وسیم کا انتقال 2010ء میں بیماری کے باعث ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2012ء میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر اپنی خوشحال اور متوازن ازدواجی زندگی کی جھلکیاں اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں، جو مداحوں کو بے حد پسند آتی ہیں۔




