
آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تین اہم تبدیلیاں، مچل اوون کنکشن کا شکار
جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک)
آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران انجریز کے باعث تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ:
مچل اوون دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کگیسو ربادا کی گیند ہیلمٹ پر لگنے سے کنکشن (دماغی جھٹکا) کا شکار ہو گئے تھے، جس کے اثرات بعد میں ظاہر ہوئے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں 12 دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔
میتھیو شارٹ کو سائیڈ انجری کا سامنا ہے جبکہ لانس مورس کی کمر میں تکلیف ہے، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
متبادل کھلاڑی شامل
کرکٹ آسٹریلیا نے ان کھلاڑیوں کی جگہ:
میتھیو کھنیمن
ایرون ہارڈی
کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
شیڈول
سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: 16 اگست کو کھیلا جائے گا
ون ڈے میچز: 19، 22 اور 24 اگست کو ہوں گے