پاکستانتازہ ترین

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی جاری کر دی

کراچی: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق، ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ادارے کے مطابق 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو کہ شرعی لحاظ سے رویت کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار ہے۔ اگر موسم صاف رہا تو 24 اگست کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

سپارکو کے مطابق، تمام فلکیاتی اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع الاول 1447 ہجری کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 (بروز پیر) کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ ربیع الاول کا مہینہ اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی ماہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تھی۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے حتمی اعلان بھی موسم، چاند کی پوزیشن اور مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button