نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک شادی کی ویڈیو وائرل، مداح اور فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کی بارش
کراچی: پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم نے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کی نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن نے اپنی کزن سے شادی کی ہے۔
حسن رحیم کا تعلق خوبصورت وادی چترال سے ہے۔ شادی کی تقریب میں وہ روایتی چترالی لباس میں بے حد خوبصورت اور خوشگوار نظر آئے، جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جو تقریب کی شان بڑھا رہا تھا۔
ویڈیو میں حسن رحیم کی خوشیاں عیاں ہیں اور شادی کی اس خوشگوار تقریب میں ان کے قریبی رشتہ دار، دوست اور فنکار بھی شریک تھے جنہوں نے اس موقع کو خاص بنایا۔
مداح حسن اور ان کی دلہن کی زندگی کے اس نئے باب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ رشتہ دونوں کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔





