پاکستانتازہ ترین

بھارت سن لے! اگر کچھ کیا تو سرحد پر نہیں، بھارت کے اندر مقابلہ ہوگا،خواجہ آصف کا دبنگ اعلان

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا—اگر بھارت نے دوبارہ جنگ چھیڑی، تو اس بار لڑائی سرحد پر نہیں بلکہ بھارت کے اندر جا کر ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ:

"یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں، اگر بھارت نے جنگ کی غلطی کی، تو پھر لڑائی محدود نہیں بلکہ ہر طرف پھیلے گی۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ پچھلی شکست کے بعد نریندر مودی نے خود اپنے جرنیلوں سے "میری عزت بچاؤ” کی فریاد کی، جبکہ بھارتی پارلیمنٹ میں مودی کے خلاف مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے پر بھی کرارا جواب:
خواجہ آصف نے بھارت کے اس جھوٹے دعوے کی بھی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا:

"یہ وہ لوگ ہیں جو خود ایٹمی اسمگلنگ اور دہشتگردی میں ملوث ہیں، اور اب دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔”

پاکستان امن کا خواہاں، مگر دفاع سے کبھی غافل نہیں!
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر یہ جنگ صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ دشمن کے دل تک جائے گی۔

یہ بیان نہ صرف پاکستان کی دفاعی تیاریوں کا مظہر ہے بلکہ دشمن کو کھلا پیغام ہے کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button