
پاکستانی قوم رواں سال 78 واں یومِ آزادی قومی جذبے، عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور اسی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست بروز جمعرات کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن اسٹیٹ بینک سمیت ملک بھر کے تمام تجارتی بینک بند رہیں گے تاکہ قوم یومِ آزادی کو پوری یکجہتی اور ملی جذبے کے ساتھ منا سکے۔
یہ اعلان ملک بھر میں سرکاری و نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیے ایک خوشگوار خبر ہے، کیونکہ وہ 14 اگست کو قومی تہوار کے طور پر اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منانے کے لیے وقت نکال سکیں گے۔