پاکستانتازہ ترینروزگار

عوام کیلئے خوشخبری: 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست سے بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں نمایاں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی خام تیل (WTI) کی فی بیرل قیمت 5 ڈالر 71 سینٹ کم ہو کر 69.26 ڈالر سے 63.48 ڈالر پر آگئی ہے، جبکہ برطانوی برینٹ کی قیمت بھی 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی کے بعد 71.70 ڈالر سے گھٹ کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں یہ کمی مقامی سطح پر پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 اگست کو کیا جائے گا، جس کے لیے اوگرا اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔

قیمتوں میں کمی یا اضافہ وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا، جس کے بعد وزارتِ خزانہ 16 سے 31 اگست تک کے لیے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر خاطر خواہ ریلیف مل سکتا ہے، جو مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہوگی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button