روزگار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 146,617 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔

ڈالر بھی معمولی سستا
دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی قدرے بہتری دیکھی گئی، جہاں انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 282.40 روپے پر آ گیا، جو گزشتہ بندش پر 282.47 روپے تھا۔

تجزیہ کاروں کی رائے
مالیاتی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی معاشی پالیسیوں میں تسلسل، بہتر صنعتی آؤٹ لک، اور سیاسی استحکام کی امیدوں کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button