پاکستانتازہ ترین

ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کریں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پارٹی میں ٹکٹوں کے لیے بڑی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، ہر نشست کے لیے 15،15 امیدوار سامنے آ رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ "ہاٹ کیک” کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور پارلیمانی بورڈ ہر نشست کے لیے موزوں امیدوار کا انتخاب انتہائی ذمہ داری سے کرے گا۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر چکی ہے، اور انہیں ہمارے مقابلے میں امیدوار ہی دستیاب نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ان انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ ن شفاف اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، اور ضمنی انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندوں کو آگے لایا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button