کھیل

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ون ڈے آج، رضوان اسپنرز کو ٹرمپ کارڈ قرار دینے لگے

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ آج برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم، ٹرینیڈاڈ میں ہو رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا، جو ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

رضوان کی نظریں اسپنرز پر
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نوجوان اسپنرز ابرار احمد اور سفیان مقیم کو ٹیم کے لیے "ٹرمپ کارڈ” قرار دیا ہے۔ رضوان نے امید ظاہر کی کہ یہ اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کردار ادا کریں گے۔

بابر، نسیم اور شفیق کی واپسی
پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم، اسٹائلش اوپنر عبداللہ شفیق اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جو بیٹنگ اور بولنگ میں ٹیم کو نمایاں تقویت فراہم کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ورلڈ کپ نظریں
ویسٹ انڈیز، جو دو بار کی عالمی چیمپئن ہے، اس سیریز کو ورلڈ کپ کوالیفیکیشن کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ 2023 میں ویسٹ انڈیز تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعد ٹیم پر کارکردگی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری، اب ون ڈے کی باری
پاکستان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دی تھی، جس سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔ اب شائقین کی نظریں ون ڈے سیریز پر مرکوز ہیں، جہاں وہ رضوان کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کی امید رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button