انٹرٹینمنٹ

معروف جنوبی کوریائی اداکار سونگ یونگ کیو مردہ حالت میں گاڑی سے برآمد

سیئول: جنوبی کوریا کے مشہور اداکار سونگ یونگ کیو کو سیئول کے قریب ان کے رہائشی کمپلیکس کی پارکنگ میں گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔

جنوبی کوریا کی معروف نیوز ایجنسی کے مطابق، اداکار کی لاش پیر، 4 اگست کی صبح 8 بجے ایک قریبی جاننے والے نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے نہ کوئی خودکشی کا نوٹ ملا ہے اور نہ ہی کسی مجرمانہ کارروائی کے شواہد ملے ہیں۔

حکام کے مطابق، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

حالیہ تنازع اور پیشہ ورانہ اثرات
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سونگ یونگ کیو ڈرنک ڈرائیونگ کے حالیہ اسکینڈل کے باعث خبروں میں تھے۔ رپورٹ کے مطابق وہ نشے کی حالت میں 3 میل تک گاڑی چلاتے رہے تھے، جس کے بعد ان کے خون میں الکحل کی سطح لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔

اس واقعے کے بعد سونگ کو تین اہم منصوبوں سے نکال دیا گیا تھا، جن میں ڈرامہ سیریز "دی ڈیفیکٹس” اور "دی وننگ ٹرائے” کے علاوہ ایک اسٹیج ڈرامہ "شیکسپئر اِن لو” بھی شامل تھا۔

سونگ یونگ کیو کا کیریئر
سونگ یونگ کیو نے کئی مشہور فلموں اور سیریز میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی 2019 کی بلاک بسٹر فلم "ایکسٹریم جاب” میں ان کا کردار "چیف” کو بے حد سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ نیٹ فلکس کی سیریز "نارکو سینٹس” اور ڈزنی پلس کی "بگ بیٹ” میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

ان کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے بلکہ جنوبی کوریا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔ ساتھی فنکار، مداح، اور عوام سونگ یونگ کیو کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button