انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت شہناز گل کو طبیعت کی خرابی کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گل کی طبیعت ناساز ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز گل کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر معروف اداکار کرن ویر مہرا، جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔ ویڈیو میں شہناز گل کو بستر پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے، ان کے ہاتھ پر ڈرپ اور پٹیاں لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

شہناز گل کا کیریئر:
شہناز گل نے فلمی دنیا میں اپنی پہچان "کسی کا بھائی کسی کی جان” اور "تھنک یو فار کمنگ” جیسی فلموں سے بنائی، جبکہ ان کی فین فالوئنگ کی بڑی وجہ ان کا ریئلٹی شو بگ باس میں شرکت اور ان کی سادہ طبیعت رہی ہے۔

دوسری جانب، کرن ویر مہرا بھی اپنی کامیابیوں کے بعد فلم "سیلا” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو ہدایتکار اومنگ کمار کی فلم ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button