پاکستانتازہ ترین

بابوسر سانحہ:،بابوسر سانحہ، لاپتہ افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، 14 روزہ سرچ آپریشن کے بعد اختتام

گلگت بلتستان، 4 اگست 2025 (اسٹاف رپورٹر) – گلگت بلتستان کے خوبصورت مگر پُرخطر علاقے بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی تلاش کا 14 روزہ سرچ آپریشن سرکاری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق تمام متاثرہ گاڑیاں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، مگر لاپتہ افراد کا سراغ نہ مل سکا۔

دو ہفتے قبل پیش آنے والے اس المناک واقعے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی اینکر، اُن کے اہلخانہ، اور دیگر سیاحوں سمیت 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔ سیلابی ریلہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر بہہ گئیں اور زمین میں دفن ہو گئیں۔

امیدیں دم توڑ گئیں، دعاؤں کا سہارا
حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق:

"ہم نے ہر ممکن کوشش کی، 14 دن تک دن رات سرچ آپریشن جاری رہا، تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، لیکن افسوس کہ لاپتہ افراد کا سراغ نہ ملا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب کہ بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی، لاپتہ افراد کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں لواحقین، مقامی افراد اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے اقدامات ضروری
یہ سانحہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے لیے ایک تلخ یاد دہانی ہے کہ قدرتی آفات کے خلاف بہتر پیشگی اقدامات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور موسم کی شدت کے پیش نظر حفاظتی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینا ناگزیر ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button