پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کا حج کے خواہشمند غیر رجسٹرڈ عازمین کے لیے درخواستیں جمع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حج 2025 کے لیے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین کے باوجود ایک لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وزارت مذہبی امور نے غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل (پیر) سے شروع ہو جائے گی، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت رجسٹرڈ عازمین اسی مدت میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب، غیر رجسٹرڈ عازمین کے لیے درخواستیں 11 اگست سے وصول کی جائیں گی اور یہ عمل 16 اگست تک جاری رہے گا۔ درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر منظور کی جائیں گی۔

حج کے لیے درخواست گزاروں کو مختلف اقسام کے پیکجز میں حصہ لینے کے لیے مالی ادائیگی کرنی ہوگی۔ 38 سے 42 روزہ مکمل حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے جبکہ مختصر حج کے لیے جو 20 سے 25 روز کا ہوگا، اس کی پہلی قسط ساڑھے 5 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button