کھیل

پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

ویلنشیا، اسپین: پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے ویلنشیا اوپن اسکواش میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سیمی فائنل میچ میں حمزہ خان نے 2-1 کے خسارے سے واپس آتے ہوئے زبردست جدوجہد کے بعد 3-2 سے فتح حاصل کی۔ اب ان کا مقابلہ فائنل میں ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہوگا۔

ویلنشیا اوپن اسکواش کا انعقاد اسپین میں ہو رہا ہے جہاں انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ حمزہ خان کی کامیابی نے پاکستانی اسکواش کے مستقبل کو روشن کر دیا ہے اور قومی سطح پر فخر کا باعث بنی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button