پاکستانتازہ ترین

رحیم یار خان سے جمعے کے دن بری خبر آگئی ، 5پولیس اہلکار شہید ، متعدد زخمی

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے خطرناک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

رحیم یارخان پولیس کے مطابق حملہ اندھڑ گینگ اور بکھرانی گینگ کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے کے وقت چوکی پر سات پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر جبکہ 2 کا تعلق رحیم یارخان سے ہے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت عرفان، سلیم، خلیل، غضنفر اور نخیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے چکی ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس حکام نے حملے کو ریاستی عمل داری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button