پاکستانتازہ ترین

"حکومت کا بڑا فیصلہ: افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ داخلہ بند”

حکومت پاکستان نے افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر یکم اگست سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ اور وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو 31 اگست 2025 تک عارضی داخلہ دستاویز کے تحت پاکستان میں داخلے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ اس عبوری مدت کے بعد صرف ویزہ رکھنے والے ڈرائیورز کو ہی سرحد پار کرنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارت تجارت نے ایک سال قبل افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کے لیے مہلت دی تھی تاکہ سرحدی تجارت کو ضابطے میں لایا جا سکے اور باہمی روابط کو باقاعدہ قانونی دائرہ کار میں رکھا جا سکے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غیر قانونی آمد و رفت کی روک تھام، سرحدی سیکیورٹی میں بہتری اور تجارتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button