کھیل

بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے روایتی حریف ٹاکرے کے حوالے سے بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون نے واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے اپنا موقف برقرار رکھے گا۔ اگر بھارت سیمی فائنل سے دستبردار ہو جاتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارت نے اسٹورٹ بنی کی نصف سنچری کی مدد سے 13.2 اوورز میں حاصل کر کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کیا۔

دوسری طرف پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بھی پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 31 جولائی کو برمنگھم میں ہونا تھا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل اسی دن جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے باعث گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے مابین تناؤ برقرار ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button