پاکستانتازہ ترینروزگار

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی، عوامی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ

نیویارک / لندن: عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئیں، جب کہ قدرتی گیس کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، برینٹ خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے کے بعد 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 69 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

توانائی مارکیٹ کے ماہرین اس اضافے کو عالمی طلب میں ممکنہ بہتری اور بعض پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے عندیوں سے جوڑ رہے ہیں۔ ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور دیگر جغرافیائی عوامل بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب، قدرتی گیس کی عالمی قیمت میں بھی 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 ڈالر 8 سینٹس فی یونٹ تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کا اثر ترقی پذیر ممالک سمیت پاکستان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کی معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button