اوورسیزتازہ ترین

روس کے یوکرین پر تازہ حملے؛ 20 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

کییف (غیر ملکی خبر رساں ادارے) – یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ رات روسی فورسز کے یوکرین پر تازہ حملوں میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں کا ہدف مختلف شہری اور عسکری مقامات بنے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زاپوریژیا کے علاقے میں واقع ایک جیل پر روسی حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہوئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ جیل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں۔

ادھر ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں بھی روسی حملے کیے گئے جن میں 4 شہری جان سے گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button