
چین نے تیار کیا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم "HQ-29″، امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بنا
بیجنگ:
چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے ایک جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’HQ-29‘‘ تیار کر لیا ہے جو خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس) اور ہائپرسونک رفتار رکھنے والے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس پیش رفت کے بعد چین امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس کے پاس خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے والا میزائل نظام موجود ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کے دفاع کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
پاکستان کے لیے ممکنہ دلچسپی
عسکری ماہرین کے مطابق مستقبل میں پاکستان بھی اس جدید HQ-29 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری میں دلچسپی لے سکتا ہے تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کی جانب سے ممکنہ تیزرفتار میزائل حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
چین کی عسکری ترقی
چین تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکہ اور روس کے ہم پلہ بنتا جا رہا ہے۔ اس نئی تکنیکی کامیابی نے چین کو صحیح معنوں میں ایک ابھرتی ہوئی سپر پاور کی حیثیت دی ہے، جو عالمی دفاعی توازن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔