اوورسیزتازہ ترین

علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے حالیہ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔

بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت کو باہمی مفاد میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر کمیاب معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی بات کی۔

ترجمان کے مطابق، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دہشتگردی، خاص طور پر داعش کے خطرے کے خلاف مشترکہ کوششوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیمی بروس نے مزید انکشاف کیا کہ امریکا-پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بات کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ ملاقات نہ صرف اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، بلکہ خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کا عندیہ بھی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button