کھیل

جنوبی افریقی نوجوان بیٹر کا تاریخی کارنامہ: یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری

ہرارے – کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہو گیا، جب جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر جورچ وین شالک وک (Jorich Van Schalkwyk) نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

18 سالہ باصلاحیت بیٹر نے یہ کارنامہ جمعہ کے روز زمبابوے کے شہر ہرارے میں جاری سہہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں انجام دیا، جہاں انہوں نے زمبابوے انڈر 19 ٹیم کے خلاف صرف 153 گیندوں پر 215 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیلی۔

ان کی اس شان دار اننگز میں 19 چوکے اور 6 شاندار چھکے شامل تھے، جو نہ صرف ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ یوتھ ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا معیار بھی مقرر کرتی ہے۔

اس سے قبل یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا، لیکن اب یہ اعزاز شالک وک کے نام ہو چکا ہے۔

کرکٹ ماہرین اس کارکردگی کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک قرار دے رہے ہیں، اور یہ اننگز یقینی طور پر شالک وک کے کیریئر کا یادگار لمحہ اور بین الاقوامی سطح پر ان کی پہچان بن سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button