پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، 31 جولائی تک مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی – محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اتوار سے 31 جولائی کے دوران بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ میں موسم 30 اور 31 جولائی کو فعال رہے گا، جہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص اور دیگر علاقوں میں بارش کے دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں، اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button