پاکستانتازہ ترین

ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: پاکستان میں ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارتِ مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوں گے، اور چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

دوسری جانب اسپارکو (سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ صفر کے نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو چکی ہے۔ تاہم، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی، جس کی بنیاد پر آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے مطابق مطلع عمومی طور پر صاف ہونے کی صورت میں بھی چاند نظر آنا مشکل ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں کے بعد کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button