پاکستانتازہ ترین

عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے بانی پارٹی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت مانگی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی دستاویزات جن پر عمران خان کے دستخط کرائے جانے تھے، واپس نہیں کی جا رہی ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے عمران خان کے دستخط لازمی ہیں۔ علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے تاکہ مقررہ مدت کے اندر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکے۔

علیمہ خان کا موقف ہے کہ عدالت حکام کو حکم دے کہ عمران خان کو پاور آف اٹارنی پر دستخط کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ قانونی کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button