پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی فضاؤں میں چینی مسافر طیارے، ڈومیسٹک سفر 40 فیصد تک سستا ہونے کا امکان

کراچی: ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری! پاکستان میں اب چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اندرونِ ملک پروازیں چلائیں گے، جس سے نہ صرف سفر مزید آرام دہ اور جدید ہوگا بلکہ کرایوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

نجی ایئرلائن کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، چینی طیاروں کے استعمال سے ڈومیسٹک پروازوں کے کرائے 40 فیصد تک کم ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی طیارے ایئربس اور بوئنگ کے مقابلے میں نصف قیمت پر دستیاب ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستانی مسافروں کو ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں ان طیاروں کو تجربہ کار چینی پائلٹس آپریٹ کریں گے، جبکہ آئندہ مہینوں میں پاکستانی پائلٹس کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ یہ نظام مکمل طور پر مقامی سطح پر فعال ہو سکے۔

ایئرلائن کے مطابق، سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اس منصوبے کی مکمل حمایت کر رہی ہے اور چینی طیاروں کے حوالے سے کسی قسم کے اعتراضات سامنے نہیں آئے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ سروس جلد ہی عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

ہوائی سفر سب کے لیے!
یہ منصوبہ صرف کم لاگت والی پروازوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ اقدام پاکستانی ہوا بازی کے شعبے میں نئی جان ڈالنے اور اقتصادی ترقی کا ذریعہ بھی بنے گا۔ زیادہ مسافر، کم کرایے، اور جدید طیارے – یہ سب مستقبل قریب میں پاکستانی فضائی سفر کا نیا چہرہ بن سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button