94

پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، شاہد خان آفریدی نے چاہنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں

نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں،اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل

سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں