92

امریکی ریاستوں میں مہنگے کتوں کی ڈکیتیاں ، لیڈی گاگا بھی محفوظ نہ رہ سکیں 

 امریکی ریاستوں میں کتوں کی شامت آگئی ، پے در پے کتوں کی چوری کی وارداتوں نے امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستوں نیویارک ، لاس اینجلس اور شکاگو میں ڈاگز کی مہنگی نسل

فرنچ بل ڈاگ کی چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق 2 چور ان ریاستوں میں ڈاگز کی مہنگی نسلیں اسلحہ کے زور پر ہتھیا رہے ہیںجس کا مقصد انہیں مہنگے داموں بیچ کر پیسہ حاصل کرنا ہے۔ کیلیفورنیا میں ستائیس سالہ میریکے بینز کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ تب پیش آیا جب وہ واک کیلئے نکلے تھے ۔ ان ریاستوں میں ڈاگز کی چوریوں کی وارداتوں میں آئےروز اضافہ ہوتا جا رہاہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان ڈاگز کو بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے ۔ دن ہو یا رات ، ان چوروں کی ہمت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ یہ کسی بھی وقت اپنے شکار کو دبوچنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتے ۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ نہ صرف عام شہری بلکہ خواص بھی ان وارداتوں کا نشانہ بنے ہیں جن میں سر فہرست امریکی سپر راک سٹار لیڈی گاگا بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ کے زور پر ان کا ڈاگ چھینا گیا ، پاس موجود شہریوں نے ان کی مدد کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور لیڈی گاگا کو بھی اپنے قیمتی ڈاگ سے محروم ہونا پڑا ۔ امریکی گلوکارہ نے ان کا پالتو کتا ڈھونڈ کر لانے والے کیلئے 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا جس پر پولیس نے کارروائی

کرتے ہوئے ان کا کتا ڈھونڈ نکالاجس پر انہوںنے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں