انٹرٹینمنٹ

امریکی ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ وال مارٹ حملہ کیس میں گرفتار

ٹینیسی: معروف امریکی ریئلٹی شو "Thicker Than Water” میں شرکت کرنے والی سابق براوو اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک میں ایک وال مارٹ اسٹور پر خاتون پر مبینہ حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی پر پیچھے سے حملہ کیا، اس کے بال پکڑ کر مار پیٹ کی، اور پھر ایک پتھر سے بھری جراب سے متاثرہ خاتون کے چہرے پر وار کیے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ صاف دیکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈائمنڈ ٹینکرڈ نے متاثرہ لڑکی کا قیمتی سامان بھی چرا لیا، جس میں ایک iPhone 14 (جس کی مالیت تقریباً $1500) اور ایک Louis Vuitton ہینڈ بیگ (مالیت $900) شامل ہے۔ متاثرہ خاتون کو پیشانی پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹینکرڈ پر خطرناک ہتھیار سے حملہ اور چوری کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ $25,000 کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو قانونی مسائل کا سامنا ہوا ہو۔ گزشتہ دسمبر میں بھی ان پر قتل کی کوشش اور حادثے کے بعد فرار ہونے جیسے سنگین الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔

ان کی اگلی پیشی 22 اگست کو عدالت میں متوقع ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button