
سبزی فروش کے بیٹے کا شاندار کارنامہ: میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
لاہور: گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالبعلم ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
فیضان کا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے اور ان کے والد سبزی فروش ہیں، لیکن اس محدود وسائل کے باوجود انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ملک فیضان رضا نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اپنی مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
"میری کامیابی ان سب لوگوں کی مرہون منت ہے جو میرے ساتھ قدم قدم پر کھڑے رہے۔”
اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"فیضان نے نہ صرف اپنے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ اسکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔”
عزم، حوصلے اور محنت کی زندہ مثال
ملک فیضان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم، استقامت اور لگن کے ساتھ کسی بھی خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔