پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور پی آئی اے پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق برطانوی حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر جین میریٹ کے مثبت کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حالیہ تجارتی مذاکرات دونوں ممالک کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

ملاقات میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے آخر میں برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button