پاکستانتازہ ترین

نو مئی کیسز میں مفرور حماد اظہر روپوشی ختم کرکے والد کے جنازے میں پہنچ گئے

لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بھی طویل روپوشی کے بعد شرکت کی۔

حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی ماہ سے منظر عام سے غائب تھے، تاہم والد کے انتقال پر وہ اپنی رہائش گاہ پہنچے اور نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ ان کی آمد کو کئی سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد میاں محمد شریف اور میاں اظہر کے درمیان دیرینہ تعلق تھا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

میاں محمد اظہر کا شمار پاکستان کی سیاست کے نمایاں اور باوقار رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ نہ صرف گورنر پنجاب رہے بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم کردار بھی رہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button