پاکستانتازہ ترین

مراد سعید کی واپسی؛ سینیٹ میں کامیابی کو علی امین گنڈاپور نے "بڑی فتح” قرار دے دیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی سینیٹ میں واپسی پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مخالفین مراد سعید کو مائنس کرنا چاہتے تھے، لیکن ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر اُن کی واپسی یقینی بنائی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی خرید و فروخت نہیں ہوئی۔ "ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا۔”

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تین ووٹ ڈالنے کا فیصلہ پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ تھا، اور اس کے ذریعے ہم نے اصولی مؤقف اپنایا۔

انہوں نے 9 مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کو "آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا اور کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔

اسی دوران وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے، جس کے لیے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حالیہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جن میں جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری شامل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button