پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا طوفان، سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں صورتحال بگڑ گئی ہے۔

بارش کے باعث اسلام آباد کی گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جب کہ دریائے سواں میں طغیانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کاک پل پر بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

نشیبی علاقوں میں الرٹ، نکاسی آب جاری
راولپنڈی میں ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے مشینری اور عملہ متحرک کر دیا گیا ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

واسا اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور نکاسی آب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
اسلام آباد ایکسپریس وے اور راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 8 سمیت مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش جاری ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button