پاکستانتازہ ترین

وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، غیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔

ایف آئی اے کی تنظیم نو کا جامع پلان طلب
محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظیم نو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر داخلہ نے ادارے کو مزید مؤثر، باصلاحیت اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے جامع ری اسٹرکچرنگ پلان طلب کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوانین اور ضوابط میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، اور اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اور کسی بھی رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایف آئی اے کو کارکردگی پر مبنی مراعاتی نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی تاکہ اہل اور دیانت دار افسران کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button