سائنس ٹیکنالوجی

اسمارٹ فونز اب زلزلے کی پیشگوئی کریں گے: سائنس دانوں کا نیا انقلابی سسٹم

واشنگٹن: سائنس دانوں نے ایک نیا سسٹم تیار کیا ہے جو عام اسمارٹ فونز کو زلزلے کی بروقت پیشگوئی کرنے والا مؤثر آلہ بنا سکتا ہے، جو مستقبل میں انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی گوگل اور یو ایس جیولوجیکل سروے (USGS) کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ سسٹم اسمارٹ فونز کے سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ زمین کی حرکت کے ابتدائی سگنلز کی شناخت کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق، جب لاکھوں فون ایک ہی قسم کی زمینی لرزش کو ریکارڈ کرتے ہیں تو یہ سسٹم اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری خبردار کر دیتا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ صرف ایک ماہ کے عرصے میں اس نیٹورک نے 300 سے زائد زلزلوں کی کامیابی سے نشان دہی کی۔ ان علاقوں میں جہاں وارننگ بھیجی گئی، وہاں 85 فیصد افراد نے تصدیق کی کہ انہیں زلزلے سے متعلق الرٹ موصول ہوا تھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق:

36 فیصد افراد کو زلزلے سے پہلے انتباہ موصول ہوا،

28 فیصد کو جھٹکوں کے دوران،

جبکہ 23 فیصد کو زلزلے کے بعد وارننگ ملی۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ یہ سسٹم روایتی زلزلہ پیما سینسرز (Seismic Sensors) کی جگہ تو نہیں لے سکتا، لیکن یہ اُن علاقوں کے لیے ایک کم لاگت اور مؤثر متبادل بن سکتا ہے جہاں جدید سائنسی نیٹ ورکس دستیاب نہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فونز کی مدد سے بنایا گیا یہ سسٹم دنیا بھر میں زلزلوں سے بروقت بچاؤ کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button