پاکستانتازہ ترین

اگر لیڈ نہیں کر سکتیں تو مجھے آگے آنے دیں,شیر افضل مروت کا علیمہ خان پر سخت ردعمل

لندن – 17 جولائی 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما علیمہ خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علیمہ خان اپنے بھائی، بانی پی ٹی آئی، کی رہائی کے لیے تحریک نہیں چلا سکتیں تو انہیں (شیر افضل کو) یہ موقع دیا جائے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ "علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کے لیے کہا، جب کہ اپنے بچوں کو برطانیہ بھیج دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟” ان کا کہنا تھا کہ "اپنے بچوں کو محفوظ بیرونِ ملک بھیجنا اور دوسروں کے بچوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ترغیب دینا منافقت ہے۔”

پی ٹی آئی قیادت پر الزام اور اندرونی اختلافات
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے پوری پارٹی قیادت کی بےعزتی کرائی ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ خود تحریک کی قیادت کریں۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس گالیوں سے شروع ہو کر گالیوں پر ختم ہوتے ہیں، اور علیمہ خان پارٹی کے ورکرز اور رہنماؤں کو دباؤ میں لا کر تنگ کرتی ہیں۔”

سلیمان اکرم راجہ پر تنقید
شیر افضل مروت نے سلیمان اکرم راجہ کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی بیرسٹر گوہر پر حملہ کیا اور اب عالیہ حمزہ کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا، "سلیمان خود کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں اور باقیوں کو طالب علم، یہ رویہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔”

بانی پی ٹی آئی سے دوری اور قیادت کا مطالبہ
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے انہیں دور کرنے میں علیمہ خان، سلیمان اکرم راجہ اور شبلی فراز کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ علیمہ خان اور ان کے بچے خود تحریک کی قیادت کریں تاکہ حقیقی قیادت کا امتحان ہو۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button