پاکستانتازہ ترین

کارکن اتحاد رکھیں، 5 اگست تک تحریک عروج پر ہوگی،بیرسٹر گوہر کا کارکنوں کو پیغام

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے اور تمام تر توجہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بات پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارلیمانی اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں کو بانی چیئرمین کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ آپس کے جھگڑے ختم کیے جائیں اور تحریک کو یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ

"ہماری تمام تر توجہ عمران خان کی رہائی پر ہے، اور تحریک کو 5 اگست تک عوامی سطح پر عروج پر لے جایا جائے گا۔”

پارلیمانی پارٹی نے جیل میں عمران خان کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب پارٹی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

"مہنگائی کے مارے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے، حکومت کو فوری طور پر قیمتیں واپس لینا ہوں گی۔”

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button