پاکستانتازہ ترین

"عدالتوں سے آزادی کی گھڑی آ پہنچی ہے، علیمہ خان پرامید”

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ "بہت جلد عدالتی پیشیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔” یہ بیان انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں دیا۔

علیمہ خان تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی کیس کے سلسلے میں عبوری ضمانت کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 30 جولائی 2025 تک توسیع کر دی۔

مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا
سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مقدمے کا ریکارڈ تاحال پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر جج امجد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ ہر صورت میں پیش کیا جائے۔

علیمہ خان کا صحافی سے مکالمہ
عدالت سے واپسی پر صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا:

"آپ ایک دن اڈیالہ، ایک دن عدالت، اس سے کب جان چھوٹے گی؟”

جس پر علیمہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:

"بہت جلد عدالتی پیشیوں سے جان چھڑوا لیں گے۔”

پس منظر
علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ مبینہ ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی سے متعلق ہے، جو رواں برس احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہوا تھا۔ پی ٹی آئی قیادت کے کئی رہنما اس مقدمے میں عبوری یا حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button