
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، یوکرین، روس اور عالمی تجارت کے حوالے سے اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران سے مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں، کیونکہ ان کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی چھوٹے ممالک کو ٹیرف لیٹرز جاری کیے جائیں گے، جس کا مقصد تجارتی نظام کو مؤثر اور امریکہ کے مفاد میں بنانا ہے۔
نیٹو، یوکرین اور بائیڈن پر تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امریکی اسلحے کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو ہر چیز کے بدلے امریکہ کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ انہوں نے روس-یوکرین جنگ کا الزام موجودہ صدر جو بائیڈن کی کمزور خارجہ پالیسی پر عائد کرتے ہوئے کہا:
"یہ جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، اور ان کی قیادت میں کئی تنازعات نے جنم لیا۔”
پیوٹن پر عدم اعتماد
ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے امن دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی عملی طور پر امن کی جانب سنجیدہ دکھائی نہیں دیے۔