کھیل

بنگلہ دیش نے بھارتی دباؤ مسترد کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہی ہوگا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی دباؤ کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ کا مقام تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے واضح کیا ہے کہ یہ اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہی منعقد ہوگا۔

منگل کو جاری اپنے بیان میں امین الاسلام نے میٹنگ کے دبئی منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تقریباً تمام رکن ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی اجلاس میں شرکت تاحال غیر یقینی ہے، تاہم بی سی بی نے بھارت کو آن لائن شرکت کی سہولت دینے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت نے سیاسی کشیدگی کے باعث اے سی سی میٹنگ کسی اور ملک منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جسے سری لنکا کی حمایت بھی حاصل تھی۔ تاہم بنگلہ دیش نے یہ تجویز واضح طور پر مسترد کر دی۔

مزید اطلاعات کے مطابق، اگر اجلاس ڈھاکا میں ہی منعقد ہوا تو بھارت ایشیا کپ سے دستبرداری کا آپشن بھی زیر غور رکھ سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ستمبر میں اپنے ملک میں ایک ٹرائنگولر سیریز کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔

امین الاسلام نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے یہ اجلاس بڑا اعزاز ہے، اور وہ پوری تیاری کے ساتھ اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button