پاکستانتازہ ترینروزگار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 137 ہزار کی بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری دن کا آغاز اگرچہ منفی رجحان سے ہوا، تاہم جلد ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا گیا اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہو گئی۔ اس تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مزید مستحکم ہوا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی تھی اور 100 انڈیکس 135,939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ایک مضبوط مالیاتی بحالی کا اشارہ ہے۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 284 روپے 57 پیسے پر آ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری معاشی استحکام کی علامت ہے، جو حکومتی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button