پاکستانتازہ ترینروزگار

"ٹنکیاں بھروا لیں! عوام کیلئے ایک اور جھٹکا! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ متوقع”

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں ممکنہ ردوبدل متوقع ہے، جہاں ایک جانب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق 16 جولائی 2025 (بروز بدھ) سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 273.39 روپے اور ڈیزل کی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

قیمتوں میں یہ ممکنہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر، اور حکومتی محصولات کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول پر فی لیٹر 78.02 روپے اور ڈیزل پر 77.01 روپے پیٹرولیم لیوی اور کاربن سرچارج شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔

تاہم عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جو خاص طور پر دیہی علاقوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 15 جولائی کو نئی قیمتوں کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوائے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں ممکنہ استحکام اور مقامی معاشی پالیسیوں کے ذریعے قیمتوں میں توازن لانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ عوام پر بوجھ کم سے کم رکھا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button