پاکستانتازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 1 لاکھ 35 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ بے مثال کارکردگی کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور مالیاتی حلقوں کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ معاشی اشاریے ملک میں معاشی استحکام اور بحالی کی جانب واضح پیش رفت کی نشاندہی کر رہے ہیں، اور پاکستان اب ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹاک مارکیٹ کا مثبت رجحان ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی اور عوامی فلاح کے مزید اقدامات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button